پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں کمی غلط فیصلہ ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وقت سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا بڑی غلطی ثابت ہوگی۔
Prayers for #FaisalEdhi
Hope at this moment the country unites in the fight against COVID-19 as most of our senior office holders will need to be tested.
We risk so much by easying lockdown prematurely.
We need to forget past grievances at this moment and unite for survival.Advertisement— manshapasha (@manshapasha) April 21, 2020
یاد رہے کورونا کی وبا کی وجہ پوری دنیا بہت پریشان ہے اور وبا پر قابو حاصل کرنے کے لیے مختلف ممالک میں لاک ڈاون نافز کیا گیا ہے تاکہ کورونا سے خود کو اور لوگوں کو محفوظ رکھ سکے۔
دوسری جانب اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دعائیہ پیغام شیئر کیا۔
منشا پاشا نےکورونا کہ حوالے سے کہا کہ امید ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد ہوجائے گا۔
فیصل ایدھی کے حوالے سے منشا نے پوسٹ کیا کہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پاکستان کے سینئر آفیسرز کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پیش آئے گی ۔
واضح رہے پوسٹ کے اختتام میں اداکارہ منشا پاشا نے مشورہ دیا ماضی کی رنجشوں کو بھلا کر ہمیں اپنی بقا کی خاطر متحد ہونے کی ضرورت ہے ایسا کرنے پر ہی صورتحال پر قابو حاصل کیا جا سکتے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
