پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نےسوشل میڈیا پر معروف شاعر اختر ملک کی مشہور شاعری شئیر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شاعر اختر ملک کے شاعری کے چند اشعار پوسٹ کر دیے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے پوسٹ کی کیمشن میں لکھا کہ وہ جو بظاہر کچھ نہیں لگتے، اُن سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اشعار اس طرح پوسٹ کیے۔
قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں
سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں
بات نیت کی ہے صرف ورنہ
وقت بہت سارے دُعا کے ہوتے ہیں
بھول جاتے ہیں مت بُرا کہنا
لوگ پُتلے خطا کے ہوتے ہیں
اُن سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں
یاد رہے کہ اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ ان اشعار کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
ماہرہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی پوسٹ پر کمنٹس بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان گزشتہ دنوں قبل بھی اپنے اکاوئنٹ پر اشعار پوسٹ کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
