پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے کورونا کے حوالے سے سماجی رابطے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار نے نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ کورونا کومنفی کیجیے اور محبتوں کو مثبت کیجیے۔
نعمان اعجاز نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کی چھت پر ہیں۔
یاد رہے کہ اداکار کی جانب سے پوسٹ ہونے والی ویڈیو کی کیمشن میں شُکرالحمداللّہ‘ کا کیپشن دیا۔
نعمان اعجاز نے بتایا کہ ایک عرصے کے بعد اپنے گھر کی چھت پر آیا ہوں۔
انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ٓسمان نیلا اور صاف ہے، دُور دُور تک سب کُچھ صاف نظر آرہا ہے کیونکہ فضا میں آلودگی، گرد غُبار، دھواں کچھ بھی نہیں ہے۔
نعمان اعجاز نے کہا کہ ویڈیو کے ذریعے یہ کہنا چاہوں گا کہ ہماری زندگی میں بہت ساری چیزیں ہیں جس پر ہم اللّہ کا شُکر ادا نہیں کرتے جیسے گھر، فیملی، کھانا، دوست، عزیز و اقارب وغیرہ۔
اداکار نے کہا کہ اللہ کی ہم پر بہت رحمتیں ہیں اور ہم شُکر ادا کرنے پر آئیں تو ہم ہر لمحے کے بعد اللّہ کا شُکر ادا کرتے ہیں۔
نعمان نے ویڈیو میں بتایا کہ میں اللہ تعالیٰ کا کروڑوں مرتبہ شُکریہ ادا کرتا ہوں۔
اللہ کا شکرادا کیا کریں کہ کیونکہ ہم روزانہ رات کو مرتے ہیں اور روزانہ صبح زندہ اُٹھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ویڈیو کہ اختتام میں انہوں نے سب سے اپنا خیال رکھنے کا کہا۔