پاکستان کے معروف فنکار اور صداکار ابراہیم نفیس کو ہم سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے ہیں، ابراہیم نفیس ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن ان کا فن انہیں بھولنے نہیں دیتا ہے۔
ابراہیم نفیس نے ریڈیو، اسٹیج، ٹی وی اور فلم سمیت چاروں شعبوں میں خودکو منوایا اور انہیں اسٹیج اور ٹی وی کی ضرورت سمجھا جاتا تھا۔
ابراہیم نفیس نے انیس سو پچپن میں ریڈیو سے فنی سفر شروع کیا اور کچھ عرصے بعد وہ کراچی آکر فلمی صنعت سے وابستہ ہو گئے، انہوں نے ہیرو، سائیڈ ہیرو، ولن اور کریکٹر ایکٹر کی حیثیت سے بھی خود کو منوایا اور ٹی وی کا رخ کیا تو ایک حقیقت سو افسانے اور افشاں جیسی سیریل سے اپنی جگہ بنائی۔
ابراہیم نفیس نے 300 سے زائد اسٹیج ڈرامے بھی کئے اور بکراقسطوں میں ان کے کردار کو کون بھلا سکتا ہے۔
ابراہیم نفیس نے پاکستان میں کئی فلموں میں کام کیا، جس میں ہیرا اور پتھر میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا، انہوں نے صبیحہ خانم اور نیئر سلطانہ کے ساتھ بھی کام کیا مگر انہیں اداکاراؤں میں نیلو پسند تھیں۔
یاد رہے کہ ابراہیم نفیس 20 مئی 2012کو رخصت ہوگئے لیکن نئے آنیوالوں کی رہنمائی کیلئے اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
