Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر کی جانب سے 250 خاندانوں میں عیدی تقسیم

Now Reading:

علی ظفر کی جانب سے 250 خاندانوں میں عیدی تقسیم
علی ظفر

معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے مالی مشکلات کا شکار پنجاب بھرکے موسیقاروں کی عید سے قبل مالی امداد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے صوبے بھر کے 250 خاندانوں میں علی ظفر فائونڈیشن کی جانب سے کیش تقسیم کیا گیا۔

لاک ڈائون کی وجہ سے میوزک انڈسٹری سے وابسطہ افراد مشکلات کا شکار ہوئے تو گلوکارعلی ظفر اپنی کمیونٹی کی مدد کے لیے میدان میں آگئے، عید سے قبل پنجاب سے تعلق رکھنے والے موسیقاروں میں 10 لاکھ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی گئی۔

علی ظفر فائونڈیشن کے نمائندے محمد طاحہ نے کہا کہ اب تک علی ظفر فائونڈیشن کی جانب سے  250 خاندانوں میں 4 ،4 ہزار کی رقم تقسیم کی گئی۔

علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضل کی جانب سے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری

Advertisement

علی ظفر فاؤنڈیشن کے نمائندے محمد طہہ نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی مستحق افراد کی مدد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت سے بھی مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کا ڈیٹا شیئر کیا ہے۔

موسیقاروں کا کہنا تھا کہ عید سے قبل ملنے والی مالی امداد سے ان کی مشکلات کسی حد تک کم ہونگی۔

موسیقاروں کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر درد دل رکھنے والے سچے فنکار ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح سے انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاپ سنگر احمد رشدی مرحوم کا یوم پیدائش
نعمان اعجاز کی پاکستانی ڈراموں کے مواد پر کڑی تنقید!
چھوٹی عمر میں شادی کرنے پر کوئی افسوس نہیں، اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ نازش جہانگیر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں!!!
اداکارہ درفشاں سلیم کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بجرنگی بھائی جان کے اگلے سیکوئل کے متعلق اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر