Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہراسگی کا شکار ہو نے والی خواتین کےلئے وقار زکا کا بڑا اقدام

Now Reading:

ہراسگی کا شکار ہو نے والی خواتین کےلئے وقار زکا کا بڑا اقدام

بول انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین شو چیمپئینز کے میزبان وقار زکا  نا صرف ایک جانے مانے میڈیا پر سن ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی ہیں۔

وقار زکا اپنی قابلیت اور اسٹار پاور کے بلبوتے پر معاشرتی مسائل ، پاکستان کی ترقی اور نو جوان مردوخواتین کےلئے اپنی آواز بلند کر تے نظر آتے ہیں۔

دنیا بھر میں خواتین اعلی تعلیم یافتہ ہوں یا کم پڑھی لکھی ، خود مختار ہوں یا گھر یلو، ان کا تعلق متوسط طبقے سے ہو یا امیر گھرا نے سے کسی نہ کسی صورت میں کہیں نہ کہیں ہراسگی کا شکار ہو رہی ہیں ۔

 اس سلسلے میں پاکستان کی بات کی جائے تو جنسی ہراسانی کے بیشتر واقعات منظرعام پر نہیں آتے اور نہ آنے کی ایک اہم وجہ خواتین کی قانون سے ناواقفیت اور سماجی دباؤ ہے۔

ہمارے معاشرے کی اکثر خواتین ہراساں کرنے والوں کو نہ صرف نظر انداز کرتی ہیں بلکہ اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو چھپانے کی کوشش بھی کرتی نظر آتی ہیں۔

Advertisement

وقار زکار ایسی ہی خواتین کی مدد کے لیے میدان میں آ گئے ہیں اور انھوں نے سوشل میڈیا پر بھائی جان کے نام سے ایک ایسا پلیٹ فارم پاکستان بھر کی خواتین کو مہیا کیا ہے جہاں وہ نا صرف یہ جان سکیں گی کہ پاکستان میں ان کےلئے کون کون سے قوانین موجود ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایسی صورتحال میں اپنا نام پوشیدہ رکھ کرانصاف بھی حاصل کرسکیں گی ۔

Calling all females in trouble and those who can help

Advertisement

Gepostet von Waqar Zaka am Donnerstag, 17. September 2020

اس نیک مقصد کی خاطر وقار زکا نے خواتین پر مشتمل ایک سرگرم ٹیم تشکیل دی ہے جو اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے رابطہ کرنے والی متاثرہ خواتین ، لڑکیوں اور بچیوں  سے بات کر کے ان کو مفید مشورے دینگی۔

صرف یہی نہیں بلکہ متاثرہ بچی،لڑکی یا خاتون کا نام اور شنا خت پو شیدہ رکھ کر ان کے لئے انصاف کی جنگ بھی لڑی جائے گی اور انھیں ہراسگی کا شکار بنانے والے درندوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر