Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیجنڈری اداکار معین اختر کا 70 واں یوم پیدائش

Now Reading:

لیجنڈری اداکار معین اختر کا 70 واں یوم پیدائش

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈری مزاحیہ اداکار معین اختر کے مداح آج ان کا 70 واں یوم پیدائش منارہے ہیں۔

معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے فنی کیرئیر کا آغاز 6ستمبر 1966ء کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی تقاریب کے لیے کیے گئے پروگرام سے کیا۔

لیجنڈ اداکارمعین اخترنے ریڈیو ٹی وی اور فلم میں ادا کاری کے کئی یاد گا جوہر دکھائے، چوالیس سال تک کامیڈی اداکاری گلوکاری اور پروڈکشن سمیت شوبز کے تقریباً ہرشعبے میں ہی کام کیا۔

معین اختر نے طنز و مزاح سے بھرپور جملوں میں تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا، فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

معین اختر کے معروف ٹی وی ڈراموں اور پروگرام میں روزی، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین، یس سر نوسر، عید ٹرین اور کئی مشہور اسٹیج ڈرامے آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔

Advertisement

معین اختر نے 1974 میں فلم، تم سا نہیں دیکھا، مسٹر کے ٹو اور مسٹر تابعدار میں بھی اپنے کام سے شائقین کو خوب لطف اندوز کیا جس پر انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا۔

فن کی دنیا میں مزاح سے لے کر پیروڈی تک اسٹیج سے ٹیلی ویژن تک معین اختروہ نام ہے جس کے بغیر پاکستان ٹیلیویژن کی تاریخ نامکمل  رہے گی۔

شو بزنس کے ہر شعبے میں نظر آنے والے فنکار معین اختر 22 اپریل سن 2011ء کوکراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اکشے کمار کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی
نامور شاعر سیف الدین سیف کی 31 ویں برسی
معروف اداکارہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
اب کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہے، کرن جوہر
معروف اداکار 46 سال کی عمر میں چل بسے
مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کارڈ کی قیمت جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر