پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے پاک بھارت بارڈر پر بہن کے ہمراہ پاوری ویڈیو بنالی۔
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
نئی ویڈیو میں جنت مرزا کو اپنی چھوٹی بہن اور ٹک ٹاک اسٹار علشبہ انجم کے ہمراہ پاک بھارت بارڈر پر دیکھا جاسکتا ہے۔
@jannatmirzaAt PAK-IND Border Pawri hori hai! 😂❤️♬ original sound – J M 🥀
ویڈیو میں انہوں نے پاوری گرل دنانیر مبین کا منفرد انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہم ہیں، یہ پاکستان ہے، وہ انڈیا ہے اور یہاں ہماری پاوری ہورہی ہے‘۔
جنت مرزا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’پاک بھارت بارڈر پر ہماری پاوری ہورہی ہے‘۔