ایمن اور منال خان کی عمروں میں کتنا فرق ہے؟


ویب ڈیسکویب ایڈیٹر

26th February, 2021
Square ad 300 x 250

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان سے متعلق تقریباً سب ہی جانتے ہیں کہ یہ دونوں جڑواں  بہنیں ہیں مگر ان دونوں بہنوں کی عمر میں کتنا فرق ہے یہ بات بہت کم  ہی لوگ جانتے ہیں۔

جڑواں ہونے کے سبب دونوں میں بہنوں میں فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ ایمن کون ہے اور منال کون؟

دونوں بہنوں کے بارے میں یہ بات بھی تقریباً سب ہی لوگ جانتے ہیں کہ  ایمن بڑی ہے اور منال چھوٹی لیکن کیایہ بات آپ جانتے ہیں کہ ایمن ،منال سے کتنی بڑی ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiman Minal (@twinsfantasy)

حال ہی میں چھوٹی بہن منال خان نے ایک انٹرویو میں خود ہی  انکشاف کیا ہے کہ وہ دونوں بہنیں جڑواں ضرور ہیں مگر اُن کی عمروں میں چند منٹوں کا فرق بھی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل انٹرویو کلپ میں منال خان  ایک سوال کے جواب میں بتاتی ہیں ایمن خان ان سے  28 منٹ بڑی ہیں۔