پاکستان کے معروف اداکارعثمان خالد بٹ اور اداکارہ سدرہ نیازی کی ان دنوں دلہا دلہن بنے تصویر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں اداکارعثمان خالد بٹ اور اداکارہ سدرہ نیازی کی وائرل ہو نے والی تصویز میں وہ دونوں دولہا دلہن بنے پھولوں سے سجے اسٹیج پر بیٹھے ہیں۔
سوشل میڈیا سلیبرٹی پیجز پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں یہ توواضح نہیں کہ یہ تصویر کب ، کہاں اور کس تقریب میں لی گئی ۔
View this post on Instagram
ایک سلیبرٹی پیج نے تو عثمان خالد بٹ کو شادی کی مبارکباد بھی دے دی ہے۔
View this post on Instagram
اس میں یہ بھی واضح نہیں ہے کہ یہ ان دونوں فنکاروں کی شادی کی تصویر ہے یا کسی ڈرامے کے سین سے لی گئی کوئی تصویر ہے تاہم ان وائرل پوسٹس سے متعلق عثمان خالد بٹ یا سدرہ نیازی کی جانب سے تا حال کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے