صبا قمر کے شادی سے انکار کے بعد عظیم خان بھی خاموش نہ رہے۔
دونوں کے درمیان آنے والے اختلافات کے بارے میں پہلی مرتبہ عظیم خان نے کھل کر بات کی ہے اور ان پر لگنے والے الزامات کے جواب میں سات منٹ پر مبنی ویڈیوانسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عشق تو صبا سے ہی ہے یا تو منالیں گے یا پھر انتظار کریں گے ۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بہت خوفناک انکشافات بھی کئے ہیں۔
عظیم خان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ایک ایسی خاتون سامنے آئیں جنہوں نے خود پر میری طرف سے قتل کی دھمکیوں اور ہراسگی کے الزامات لگائے تاہم اس وقت کسی نے مجھے کہا کہ اگر کوئی اپنی برائی سے باز نہیں آرہا تو آپ اپنی اچھائی سے کیوں آرہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ صبا سے میرے بریک اپ کی وجہ وہ میسیجز یا الزامات ہیں تاہم میں بتانا چاہتا ہوں کہ صبا کو فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کس طرح کی باتیں کررہے ہیں، اسے رشتوں کو نبھانا آتا ہے۔