Double Click 970 x 250

معروف برطانوی اداکارہ ہیلن مکروری چل بسیں


تنویر علی

17th April, 2021
Adsense 300×600
Double Click 300 x 250

معروف برطانوی اداکارہ ہیلن الزبتھ مکروری 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ کی اسٹار اور سیریز ہیری پوٹر کی اداکارہ ہیلین میک کروری کینسر کا شکار ہوکر 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں ہیں۔

اداکارہ کے شوہر ڈامیئن  لوئس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

شوہر ڈامیئن لوئس نے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ ہیلین کی موت گھر پر ہی واقع ہوئی جبکہ وہ طویل عرصے سے کینسر سے نبرد آزما تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Daniel Radcliffe (@daniel9340)

ہیری پوٹر کے مرکزی کردار ڈینیئل ریڈکلف، فلم کی مصنفہ کے رولنگ اور اداکار ٹونی روبنسن سمیت کئی نامور اسٹارز نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

Double Click 970 x 90

مزید پڑھیں