Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی سپر اسٹار مینٹل اسپتال پہنچ گئیں

Now Reading:

پاکستان کی سپر اسٹار مینٹل اسپتال پہنچ گئیں

پاکستانی اداکارہ میرا ایک مرتبہ پھر امریکا جا کر مشکل میں پھنس گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سپر اسٹار میرا مینٹل اسپتال پہنچ گئیں ہیں۔

اس حوالےسے اداکارہ کی والدہ شفقت زہرا بخاری کا کہناہے کہ 3 اپریل کو میرا نے گھبرا کر امریکا سے فون کیا ہے کہ مجھے  پاگل خانے داخل کروادیا گیا ہے۔

والدہ میرا کا کہناہے کہ مجھے معلوم نہیں میری بیٹی کو کس نے پاگل خانے داخل کروایا ہے۔

شفقت زہرا نے کہا کہ میری بیٹی کے خلاف سازش کرنے والے بہت لوگ ہیں، میرا کس حالت میں ہے کچھ معلوم نہیں۔

Advertisement

اداکارہ کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیٹی کو وطن واپس لایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کو امریکی ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور پروٹوکول مانگنے پر پاگل قراردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا کورونا ویکسینیشن کے بعد بخار میں مبتلا ہوئیں تو دوبارہ روٹین چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئیں اور وہاں میڈیکل ٹیم سے اوٹ پٹانگ باتیں شروع کر دیں۔

اداکارہ میرا نے ڈاکٹر کو کہا کہ مجھے پاکستانی وزیراعظم تک پروٹوکول دیتا ہے یہاں تک کہ سینیٹ کی نشست کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے پیشکش بھی کی جاچکی ہے، کیا آپ جانتے نہیں کہ میں کون ہوں؟ میرا وی آئی پی طور پر چیک اپ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی اداکارہ کی بدتمیزی بڑھی تو ڈاکٹر نے انہیں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آپ شوبز اسٹار ہونگی، مگر میں اصول کے مطابق ہی مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔

ڈاکٹر کی وارننگ کے باوجود اداکارہ کی جانب سے بدتمیزی جاری رہی تو ڈاکٹر نے ذہنی امراض کے سینٹر فون کرکے عملے کو طلب کرلیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق امریکی ذہنی امراض کے سینٹر نے اداکارہ میرا کو پاگل قرار دیدیا ہے اور اس سلسلے میں وہ گزشتہ دو روز سے میڈیکل سینٹر میں ہی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائرل ویڈیوز پر حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر