شادی کے بعد کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل


تنویر علی

08th April, 2021
Square ad 300 x 250

شادی کے بعد کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف نو بیاہتا ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی شوہر ٹک ٹاکر ذوالقرنین کے ہمراہ شادی کے بعد بنائی گئی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کی ٹک ٹک فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنے قریبی دوست ذوالقرنین سے گزشتہ ہفتے شادی کی تھی۔

نوبیاہتا ٹک ٹاک جوڑے کی اب شادی کے بعد ایک ساتھ بنائی گئی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں شادی کے جوڑے میں ملبوس نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔

دونوں کی شادی سے قبل ادا کی جانے والی رسومات سے لے کر نکاح تک کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈٰا پر وائرل ہوئیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا گیا۔