Advertisement

اداکار شاہ رخ خان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لوں گی، انوشکا شرما کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اعتراف کیا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اداکار شاہ رخ خان سے ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی فلم انڈسٹری کے ’کنگ خان‘ اداکار شاہ رخ خان کے درمیان اچھی بونڈنگ ہے، دونوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

[amazonad category=”Mobile”]

انوشکا شرما سے ایک شو میں پوچھا گیا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ شاہ رخ خان کی کون سی چیز چرانا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ کا جواب تھا ایسی کتنی ساری چیزیں ہیں ،سب سے پہلے تو میں شاہ رخ خان کی تمام گھڑیاں چرا کر انہیں فروخت کر دوں گی۔

انوشکا شرما سے مزید پوچھا گیا کہ اس کے بعد کیا چرانا پسند کریں گی؟ انوشکا شرما نے کہا ظاہر ہے میں ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لوں گی، انوشکا شرما کے اس جواب پر میزبان سمیت ناظرین نے خوب قہقہے لگائے۔

اداکارہ سے جب شاہ رخ خان کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے شاہ رخ خان اور ان کی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں ان سے بات چیت کر کے خوشی محسوس کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ رواں سال انوشکا شرما اور ان کے شوہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ومیکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version