Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈینش یوٹیوبر ویڈیو شوٹنگ کے دوران اطالوی پہاڑوں سے گِر کر ہلاک

Now Reading:

ڈینش یوٹیوبر ویڈیو شوٹنگ کے دوران اطالوی پہاڑوں سے گِر کر ہلاک

معروف ڈینش یوٹیوبر البرٹ ڈیرلینڈ اٹلی کے بلند پہاڑی سلسلے ایلپس پر ایک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران گِر کر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق   22 سالہ ڈینش یوٹیوبر وال گارڈینا میں 656 فٹ بلند ماؤنٹ سیکسڈا سے نیچے گر گئے جس کے بعد انہیں بچانے کے لئے ایک ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیا لیکن ڈیرلینڈ کو بچایا نہیں جا سکا اور وہ اتنی بلندی سے گرنے کے بعد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

البرٹ ڈیر لینڈ کی والدہ وائب جارگر جینسن نے ڈینش نیوز چینل پر یوٹیوبر کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے درخواست کی کہ یوٹیوبر کے مداح ان کے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔

ڈیرلینڈ کی والدہ نے کہا کہ ہم بڑے صدمے میں ہیں لیکن میں چاہوں گی کہ ان کے مداحوں کو اس بارے میں معلوم ہو۔

البرٹ اپنے گانے ’ایموجی‘ اور ’ویفلز‘ اور 2019 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم  ’ٹیم البرٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ڈیرلینڈ کے یوٹیوب پر 171,000 اور انسٹاگرام پر 235,000 سے زائد فالوورز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائرل ویڈیوز پر حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر