Advertisement

انگین التان ایک اور تاریخی کہانی سے اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مقبولیت حاصل کرنے والے  اداکار انگین التان سلطنت عثمانیہ کی کہانی پر مبنی ایک اور ڈرامے سے دوبارہ اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق التان کے نئے پروجیکٹ کا نام بار بار وسلر ہے، جس کی کہانی سلطنت عثمانیہ میں مسلم بحریہ کی بے مثال تاریخ سے پردہ اٹھائے گی۔

اس ڈرامہ سیریز میں انگین التان ایک اور تاریخی کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور اس مرتبہ وہ حیدر الدین باربروسا بنیں گے۔

حیدر الدین سلطنت عثمانیہ میں سلطان سلیمان کے دورِ اقتدار میں بحریہ عثمانیہ کے ایڈمرل تھے۔

اس حوالے سے انگین التان کا کہنا تھا کہ ٹی وی سیریز کی عکس بندی کے لئے خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔

Advertisement

انگین التان نے کہا کہ انھوں نے حیدر الدین باربروسا کے بارے میں بہت پڑھا ہے اور ان کے کردار کو جاننے کے لئے ان سے متعلق لکھے گئے تقریباً 4 سے 5 ہزار صفحات بھی پڑھے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو جسمانی طور پر تیار کرنا تھا اور میں اس کے لئے گزشتہ 10 ماہ سے ورزش بھی کرتا رہا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version