Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایئر ایمبولنس آنے میں تین سے چار دن لگیں گے، جواد عمر

Now Reading:

ایئر ایمبولنس آنے میں تین سے چار دن لگیں گے، جواد عمر

لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ والد کے علاج کے لئے بیرون ملک منتقلی کے لئے ایئر ایمبولنس تین سے چار دن میں آئے گی۔

جواد نے کہا کہ والد کی طبیعت بہتر ہے ،امریکا میں بھی ڈاکٹروں کی ٹیم تیار ہے قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

دوسری جانب عمرشریف کو علاج کے لئے بیرون ملک منتقل کرنے کے لئے ایئرایمبولنس سے متعلق محکمہ صحت سندھ نے وفاقی وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولنس کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے، ایئر ایمبولنس کے لئے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت سندھ عمر شریف کی فیملی کے ساتھ ہے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب سے عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کی ملاقات ہوئی تھی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے علاج و معالجہ کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، شہری انہیں ایک بار پھر اسی طرح اسٹیج پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کی ہر ضروری کارروائی فوری مکمل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کی جانب سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ  آئیر ایمبولینس میں مزید تاخیر سے عمر شریف کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، وفاقی حکومت جلد انتظامات کروائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
ملائکہ اروڑہ کے بیٹے کا والدہ سے دلچسپ سوال؛ ویڈیو وائرل
اے آر رحمان ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند
دیپیکا پڈوکون نے کونسا نیا شوق اپنایا، تصویر شیئر کردی
کے پاپ گلوکار کا کوریا میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان
نماز روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، نورا فتحی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر