Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیئر فنکار طلعت اقبال انتقال کر گئے

Now Reading:

سینیئر فنکار طلعت اقبال انتقال کر گئے

معروف پاکستانی اداکار طلعت اقبال طویل علالت کے بعد امریکہ میں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کے سینیئر اور معروف پاکستانی فنکار طلعت اقبال امریکہ میں انتقال کر گئے ہیں۔

اداکار طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے جن کا بتانا ہے کہ اداکار  کا انتقال امریکہ میں ہوا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق طلعت اقبال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں زیر علاج تھے اور بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے بتایا تھا کہ کہ ان کے والد کو کورونا نہیں ہوا تھا تاہم کچھ دوائیاں لے رہے تھے تو اس دوران ان کی سانس کی نالی میں گولی پھنس گئی تھی۔

Advertisement

خیال رہے کہ طلعت اقبال طویل عرصے سے ٹیکساس میں مقیم تھے۔

طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ طلعت اقبال کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد الرحمٰن میں ہوگی اور تدفین ریسٹ لینڈ قبرستان میں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر ’ڈان‘ کے کردار میں واپسی متوقع
فلموں کو فروغ دینے کے لیے سنیما لائسنسنگ فیس میں کمی کا اعلان
ٹیلر سوئفٹ کا البم نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب
اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟
اسپائیڈر مین 4 کے متعلق ٹام ہالینڈ نے کئے اہم انکشافات
کیارا اڈوانی اداکارہ بننے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر