بھارتی فلم ساز راہول ڈھولکیا بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اداکاری کے متعرف ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم ساز راہول ڈھولکیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ماہرہ خان کی اداکاری کی بہت تعریف کی ہے۔
My mom strongly recommends #humkahankesachaythay of the supremely talented @TheMahiraKhan !! Now I have to watch it – and I am so looking forward to it.
— rahul dholakia (@rahuldholakia) September 16, 2021
انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ان کی والدہ نے انہیں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا ڈراما دیکھنے کی تجویز دی ہے جس کے بعد وہ اداکارہ کا ڈراما دیکھنے کے منتظر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ڈراما بہترین ہوگا۔
خیال رہے کہ راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کی 2017 کی پہلی بولی وڈ فلم ’رئیس‘ کی نہ صرف ہدایات دی تھیں بلکہ انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی تھی۔
’رئیس‘ میں ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News