Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی؛ فلم انڈسٹری میں سوگ کا سماں

Now Reading:

شاہ رخ خان کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی؛ فلم انڈسٹری میں سوگ کا سماں

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ایک بار پھر انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر آگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان مسلمان ہونے کی وجہ سے اکثر انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر رہتے ہیں جبکہ انڈیا میں کروڑوں لوگ اداکارہ شاہ رخ خان سے بہت محبت کرتے ہیں تاہم وہیں کچھ ایسے بھی انتہا پسند لوگ ہیں جو شاہ رخ خان سے صرف اس لیے نفرت کرتے ہیں کیونکہ وہ مسلم ہیں۔

ٹوئٹر پر آج صبح سے ہی شاہ رخ خان کیخلاف مہم چل رہی ہے اور’’بائیکاٹ شاہ رخ خان‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے، یہ مہم بھارتی ریاست ہریانہ کے بھارتی جنتا پارٹی کے اسٹیٹ انچارج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ارون یادو نے شاہ رخ خان اور ان کی فلموں کے خلاف ٹوئٹ کرکے شروع کی ہے اور اس ٹوئٹ میں ’’بائیکاٹ شاہ رخ خان‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

ٹوئٹر پر اس مہم نے اس وقت زور پکڑا جب شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو گردش کرنے لگی جس میں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کھلاڑی اور چیمپئنز کہہ رہے ہیں۔

Advertisement

اسی ٹرینڈ میں لوگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم’’پٹھان‘‘ پر بھی تنقید کرنے لگے اور لوگوں نے فلم کے نام پر اعتراض کرنا شروع کردیا کہ اگر یہ ایک اسپائے ایکشن مووی ہے تو فلم کا  نام پٹھان کیوں ہے۔

جہاں بائیکاٹ شاہ رخ خان کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے وہیں کنگ خان کے چاہنے والے بھی میدان میں آگئے ہیں  اور اس ہیش ٹیگ کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ’’وی لو شاہ رخ خان‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر