Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوہر رشید کا اعلیٰ حکام سے بڑا مطالبہ ؟

Now Reading:

گوہر رشید کا اعلیٰ حکام سے بڑا مطالبہ ؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے بات چیت کی۔

گوہر رشید نے کہا کہ ہر گُزرتے دن کے ساتھ ایک نیا افسوسناک واقعہ سامنے آجاتا ہے اور یہ واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں کیونکہ ملزمان آزاد ہیں، اُن کے خلاف ایکشن نہیں لیا جارہا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس قانون ہے، ثبوت ہے، ہر چیز ہے لیکن اس کے باوجود بھی ملزمان آزاد ہیں۔

اداکار نے کہا کہ اب یہ حد سے زیادہ ہورہا ہے اور میں یہاں ہمارے اعلیٰ حکام سے صرف یہی اپیل کروں گا کہ براہِ کرم، اب سخت کارروائی کریں۔

Advertisement

گوہر رشید نے کہا کہ براہِ کرم، اس سنگین اور اہم مسئلے کو سنجیدہ لیا جائے اور سخت ایکشن لے کر ملزمان کو مثالی سزا دی جائے تاکہ کوئی دوسرا شخص یہ جُرم کرنے سے پہلے کئی بار سوچے۔

اداکار نے مزید کہا کہ اعلیٰ حکام ایکشن لیں تاکہ ہم خود کو فخریہ پاکستانی کہنے پر خوش ہوسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ارجن کپور مداح کی جانب سے ’ملائیکہ‘ کہنے پر غصے میں آگئے؛ ویڈیو وائرل
چاہت فتح علی خان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر
اداکارہ عریشہ رضی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
اسپین میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر پشپا اسٹار کا اہم بیان سامنے آگیا
سنیل شیٹی سے زارا نور اور حرا مانی کی ملاقات کی تصاویر وائرل
ایڈ شیرین کی ارجیت سنگھ کے ساتھ موٹر سائیکل پر سیر کرتے ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر