Advertisement
Advertisement
Advertisement

عاطف اسلم نے ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھ دیا

Now Reading:

عاطف اسلم نے ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھ دیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھ دیا۔

گلوکار نے مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک پر اپنا تصدیق شدہ اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

انہوں نے صرف دو روز قبل ہی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے جس پر اُنہوں نے اپنے اور صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کے گانے اجنبی کے ٹیزرز اپ لوڈ کیے ہیں۔

اکاؤنٹ پر عاطف اسلم کو 21 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ اب تک اُن کی ویڈیوز پر 82 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

Advertisement

عاطف اسلم کی ٹک ٹاک پر انٹری کی خبر تیزی سے پھیل رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بےحد خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم 10 سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آنے کے لئے تیار ہیں۔

اپنے دونوں بڑے پسندیدہ ستاروں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنے کے لئے مداح بےصبری سے اس نئی میوزک ویڈیو ’اجنبی‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

10 سال قبل 2011 میں گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان نے معروف پاکستانی ہدایتکار اور فلم ساز شعیب منصور کی فلم ’بول‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر