بالی وڈ کی بیبو، کرینہ کپور نے گزشتہ روز اپنی 41 ویں سالگرہ منائی ہے جس کے لئے وہ اپنی فیملی کی ہمراہ مالدیپ گئیں ہوئیں ہیں۔
اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کے منائے جانے کا ایک منظر شیئر کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس تصویر میں اداکارہ کرینہ کپور کو ان کی فیملی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں شام کا منظر ہے، سمندر کنارے آگ کی مدد سے ’سالگرہ مبارک‘ لکھا ہوا ہے، یہ منظر نہایت خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور گزشتہ روز یعنی کہ 21 ستمبر کو 41 سال کی ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب کرینہ کپور کو انڈسٹری سمیت دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، کرینہ کپور نے متعدد پوسٹس اپنے انسٹا اکاؤنٹ اسٹوریز پر بھی شیئر کرتے ہوئے سب کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی سالگرہ منانے مالدیپ گئی ہوئی ہیں جبکہ سیف علی خان کی سالگرہ منانے کے لئے بھی اداکارہ نے مالدیپ کا انتخاب کیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News