Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

Now Reading:

ماہرہ خان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا، اداکارہ کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 ملین ہوگئی۔

اگر ماہرہ خان کے اکاؤنٹ کا مجموعی طور پر جائزہ لیا جائے تو انہوں نے ابھی تک 1,063  پوسٹس شیئر کی ہیں اور ان کے 8 ملین فالوورز ہیں جبکہ خود انہوں نے صرف 450 انسٹاصارفین کو فالو کیا ہوا ہے جس میں ان کے دوست، ساتھی اداکار اور قریبی عزیز شامل ہیں۔

اداکارہ کا شمار بھی ان پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے مداحوں سے اکثر رابطے میں رہتے ہیں۔

اداکارہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اکثر و بیشتر اپنے دوستوں، ساتھی اداکاروں اور قریبی عزیز و اقارب کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں جو کہ ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کی جاتی ہیں۔

ماہرہ خان اپنے نئے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں بھی اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہی آگاہ کرتی ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے اس وقت 10 ملین سے زائد انسٹا فالوورز ہیں.

ایمن خان 9 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ماہرہ خان 8 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر