منال خان کی دلکش تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

کلثوم ہرا

16th Sep, 2021. 11:57 pm

پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

منال خان کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ نے مسٹرڈ اور گرین کلر کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ کی خوبصورتی نے ان کے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

منال خان کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ منال خان حال ہی میں احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ احسن محسن نے اپنی اس زندگی کے بڑے دن کے لئے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔

منال خان نے اپنے ولیمے پر ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ احسن محسن اکرام نے 3 پیس سوٹ پہنا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ منال خان کی شادی پر شوبز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی جن میں صبور علی، علی انصاری، فہد شیخ، کنزہ ہاشمی، ندا یاسر، اقرا عزیز اور یاسر حسین سر فہرست ہیں۔

Adsence 300X250