Advertisement

عتیقہ اوڈھو کا نریندر مودی کیلئے خصوصی پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ میں پڑوسی ملک کی تاریخی شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

انہوں نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت کے تاریخی میچ کی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتان ساتھ موجود ہیں۔

Advertisement

عتیقہ اوڈھو نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ کس طرح کھیل، فن اور ثقافت اقوام کو متحد کرتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اُمید ہے مسٹر مودی، اس تصویر سے کچھ سیکھیں گے۔

عتیقہ اوڈھو نے مودی کو پیغام کے آخر میں کہا کہ خوشیاں پھیلائیں جنگ نہیں، اس طرح یہ دنیا رہنے کے لئے بہت بہتر جگہ ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ مقابلے میں 152 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز کیا اور بھارتی باؤلرز کی درگت بنادی۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

Advertisement

کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز اسکور کئے،ان کی اننگ میں3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بدولت پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کی جیت کے بعد پاکستان بھر میں خوشی کا سماء ہے، شائقین کرکٹ کی جانب سے مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میچز میں شکست نہیں دی لیکن اس فتح کے بعد پاکستان نے تاریخ رقم کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version