Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دانش تیمور نے عائزہ خان کو کیسے پسند کیا تھا ؟ اداکار نے بتادیا

Now Reading:

دانش تیمور نے عائزہ خان کو کیسے پسند کیا تھا ؟ اداکار نے بتادیا

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اہلیہ و اداکارہ عائزہ خان کو سوشل میڈیا سائٹ پر پسند کیا تھا۔

دانش تیمور کی ایک پرانے ٹاک شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انٹرویو کے دوران دانش تیمور نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اُنہیں عائزہ خان کہاں ملیں اور کیسے  پسند آئی تھیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شو کے میزبان معروف کامیڈین (مرحوم) عمر شریف ہیں جو کہ دانش تیمور سے پوچھ رہے ہیں کہ انہیں عائزہ خان کہاں پسند آئی تھیں؟

جواب میں دانش تیمور نے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہے جب عائزہ اور اُن کی جان پہچان ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم آرکٹ پر ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری بات کا آغاز وہیں سے ہوا تھا اور اُس وقت عائزہ خان میڈیا میں نہیں آئی تھیں، بس اُن کی ایک مداح تھیں۔

Advertisement

دانش تیمور نے کہا کہ اُنہوں نے ہی اس سوچ کا آغاز کیا تھا کہ اگر وہ شادی کریں گے تو صرف عائزہ خان سے کریں گے۔

واضح رہے کہ دانش تیمور اور عائزہ خان کی جوڑی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے، عائزہ خان اور دانش تیمور کو سوشل میڈیا سائٹس پر مداحوں کی جانب سے بطور فنکار اور جوڑی خوب سراہا بھی جاتا ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملائکہ اروڑہ کے بیٹے کا والدہ سے دلچسپ سوال؛ ویڈیو وائرل
اے آر رحمان ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند
دیپیکا پڈوکون نے کونسا نیا شوق اپنایا، تصویر شیئر کردی
کے پاپ گلوکار کا کوریا میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان
نماز روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، نورا فتحی
بگ بی کی واپسی کیساتھ 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے اگلے سیزن کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر