ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کی عزت کرنی چاہیئے، یاسر حسین

پاکستان کے نامور اداکار و ہدایتکار یاسر حیسن نے کہا ہے کہ عوام کو ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کی عزت کرنی چاہیئے۔
اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے آج پنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں مختلف شعبوں سے منسلک افراد کی عزت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یاسر حیسن نے اپنے پوسٹ میں ہوائی جہاز کا ایک منظر پیش کیا ہے اور بتایا ہے کہ لوگ کس طرح ایئر ہوسٹس کو اپنا غلام سمھجتے ہیں۔
اپنے پوسٹ میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ہوائی جہاز کے سفر کے دوران انہوں نے سفر کرنے والے مردوں میں یہ بات دیکھی ہے کہ وہ ایئر ہوسٹس کو اپنا غلام تسلیم کرتے ہیں۔
یاسر حسین نے کہا ہے کہ ہمیں ہر شعبے سے تعلق رکھنے ولاے افراد کی عزت کرنی چاہیئے اور ہر کسی سے تمیز سے بات کرنی چاہیئے۔
علاوہ ازیں انہوں نے اپنی بیگم اقراء عزیز کے ہمراہ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں تصویر لیتے دکھائی دیئے ہیں اور بتایا ہے کہ وہ اس ملک سے باہر جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

