عائشہ عمر ایک بار پھر تنقید کی زد میں

Hina Yousuf

27th Nov, 2021. 05:12 pm

عائشہ عمر پاکستان کی ایک مشہور ماڈل اور ادکارہ ہیں جو اکثر اپنی بے باک  تصاویر، ویڈیوز اور بیانات کی بنا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

کچھ عرصے قبل شعیب ملک کے ساتھ ان کی تصاویر پر بھی کافی اعترض اٹھائے گئےتھے۔ تاہم اس بار معاملہ کچھ اور ہے۔

گزشتہ شب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں انہوں نے جے ڈاٹ کے اشتراک سے اپنے پرفیوم کی رونمائی کی، اس تقریب میں میڈیا کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی مشہورشخصیات جیسے عائشہ عمر،سعدیہ امام، انوشے اشرف،ہمایوں سعید،عدنان صدیقی سمیت دیگرشخصیات موجود تھی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ عائشہ عمرشعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی فیملی تصاویر میں بھی موجود ہیں جبکہ ثانیہ مرزا کو یہ سب اچھا نہیں لگ رہا ہے۔

نہ صرف یہ بلکہ ان کے لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Square Adsence 300X250