حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ جان کر آپ حیران رہ جائینگے

عروبہ خانویب ایڈیٹر

25th Nov, 2021. 02:36 pm
حریم شاہ کی پہلی تنخواہ

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ جو اس وقت دنیا کے کئی برانڈز کی نمائندگی کر رہی ہیں ، ان کی پہلی تنخواہ کے متعلق جان کر آپ حیران رہ جائینگے۔

حریم شاہ ایک متنازع شخصیت ہیں جو کہ اپنے بے باک انداز، بولڈ ویڈیوز کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کرچکی ہیں جس کے ساتھ ساتھ انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا اسٹار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی جو کہ انہیں دبئی کی ایک کمپنی کی برانڈنگ کے لئے دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک بیرون ملک کے جتنے بھی ٹرپس کئے ہیں وہ کمپنیوں کے خرچے پر ہی کئے ہیں۔

اس انٹرویو کے دوران ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال پی ایچ ڈی کررہی ہیں کیونکہ انہیں اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لگانے کا شوق ہے جو اسی طرح پورا ہوسکتا ہے۔

Square Adsence 300X250