Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپل دیو کی زندگی پر مبنی رنویر سنگھ کی فلم کا ٹریلر جاری

Now Reading:

کپل دیو کی زندگی پر مبنی رنویر سنگھ کی فلم کا ٹریلر جاری
رنویر سنگھ

رنویر سنگھ

Advertisement

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی کرکٹ پر مبنی فلم ’’83‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

بھارت میں فلمی ستاروں اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات کو بہت زیادہ محبت دی جاتی ہے لیکن کپل دیو، سنیل گواسکر، سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر اور ایم ایس دھونی سمیت چند کرکٹر ایسے بھی ہیں جنہیں بھارتی بھگوان مانتے ہیں اور ان کی پوچا کی جاتی ہے۔

پرستاروں کی جانب سے ان شخصیات کی زندگی کی پل پل کی خبر رکھی جاتی ہے ، وہ ان کی زندگی میں بہت دلچسپی لیتے ہیں اور بالی ووڈ پروڈیوسرز اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں جس کا ثبوت سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم کی کامیابی ہے۔

فلم ’’ایم ایس دھونی ، دی ان ٹولڈ اسٹوری‘‘ میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے بے حد پسند کیا گیا تھا جس کے بعد بھارتی پروڈیسرز نے دھونی کی طرح بھارت کو ورلڈکپ چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔

کرکٹ کی دنیا میں بھارت کو پہلی بار 1983 میں عالمی چیمپئن بنانے والے کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم میں بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکار رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ اداکارہ دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کریں گی۔

Advertisement

فلم میں ہدایت کاری کے فرائض بالی ووڈ کو ’بجرنگی بھائی جان‘ جیسی سپر ہٹ فلم دینے والے ڈائریکٹر کبیر خان دے رہے ہیں جب کہ فلم میں کپل دیو کی ذاتی زندگی سمیت 1983 کی جیت پر مبنی کہانی دکھائی جائے گی۔

اس سے قبل جب رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی پہلی جھلک شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے اسے بہت سراہا گیا  اور ایک مداح کا کہنا تھا کہ فلم کا ٹیزر دیکھ کر ایسا لگا کہ کپل دیو جوان ہوکر واپس گراؤنڈ میں آگئے ہیں۔

رنویر سنگھ نے فلم کی کامیابی کے لیے سابق کپتان کپل دیو کے ساتھ بہت سارا وقت گزارا اور اس دوران انہوں نے نہ صرف ان کا رہن سہن نوٹ کیا بلکہ ان سے بولنگ کروانے کے گر بھی سیکھے اور ان کی نگرانی میں بولنگ بھی کروائی۔

Advertisement

دوسری جانب مداحوں کو رنویر سنگھ کی فلم ’’83‘‘ کے ٹریلر کا شدت سے انتظار تھا اور اب ان کا یہ انتظار ختم ہوگیا ہے کیوں کہ رنویر سنگھ کی فلم کا ٹریلز ریلیز کردیا گیا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار ترن آدارش نے اپنی ٹوئٹ میں اداکار رنویر سنگھ کی فلم کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’ٹریلر دیکھ کر 1983 کے ورلڈکپ کی یادیں تازہ ہوگئیں‘‘۔

واضح رہے اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’83‘‘ 24 دسمبر 2021 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہ رخ خان کو کونسی بلاک بسٹر فلم کی آفر ٹھکرانے کا افسوس ہے؟
بھارتی سنگھ کا ماہ رمضان کی اہمیت کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار
ایک اور معروف بھارتی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی
اپنی ناکامیوں کی وجہ سے صدمے کا شکار تھی، کرینہ کپور کا انکشاف
شاہد کپور کا اپنے کیریئر کے آغاز اور جدوجہد کے متعلق اہم انکشاف
اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر