Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ اتھیا شیٹی کا باڈی شیمنگ کے حوالے سے اہم مشورہ

Now Reading:

اداکارہ اتھیا شیٹی کا باڈی شیمنگ کے حوالے سے اہم مشورہ

بھارتی اداکارہ اتھیا شیٹی نے باڈی شیمنگ کے حوالے سے اہم مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اپنے لڑکپن میں باڈی شیمنگ اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ اپنی جسامت کے حوالے سے پُراعتماد محسوس نہیں کرتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں اب بھی اپنی جسامت کے حوالے سے بہت محتاط ہوں لیکن اب میں بہت بہتر ہوں کیونکہ مجھے آج خود پر اعتماد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے یہ سمجھتی ہوں کہ کسی کے وزن، ظاہری شخصیت یا کسی بھی ایسی چیز پر تبصرہ کرنا غلط ہے اس طرح ان کے اعتماد میں کمی آ سکتی ہے۔

اتھیا شیٹی نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ خیال ہے کہ اگر آپ کے پاس کچھ اچھا کہنے کو نہیں ہے تو کچھ بھی مت کہیں ،ہمارے الفاظ سے لوگوں اور ان کی روزمرہ کی زندگی پر بہت اثر پڑتا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھنے کی بہت ضرورت ہے کہ باڈی شیمنگ کا تعلق صرف زیادہ وزن سے ہی نہیں بلکہ دبلی پتلی جسامت کے حامل افراد کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اتھیا شیٹی نے لوگوں پر زور دیا کہ اپنی خامیوں کو قبول کریں جو کہ افسوسناک بھی ہے اور خوفناک بھی لیکن میں اب تبدیلی دیکھ رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میگزین کورز نے بھی ایسے کورز بنائے ہیں جو اصل ہیں جنہوں نے مرد و خواتین کو یہ سمجھنے میں مدد دی ہے کہ اصل بھی خوبصورت ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ اتھیا شیٹی اداکار سنیل شیٹی اور فیشن ڈیزائنر منا شیٹی کی بیٹی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر