Advertisement

اداکار اسد صدیقی کا اپنی اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام جاری

پاکستان کے نامور اداکار اسد صدیقی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ زارا نور عباس کے لئے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

اداکار اسد صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔

اس پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایک معاون ساتھی کا ہونا لفظی طور پر آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔

Advertisement

اداکارہ زارا نور نے اس پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی شئیر کیا اور لکھا میری دنیا۔

گزشتہ دنوں اسد صدیقی نے عورتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ سے متعلق ایک واضح پیغام جاری کیا تھا۔

 اداکار نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ہمارے معاشرے میں عورت کو ہر جگہ ہراساں کیا جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کہیں بھی مخفوظ نہیں ہے۔

اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک عورت صرف دفتر میں نہیں بلکہ عام جگہوں پر بھی ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔

Advertisement

اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ  ہمارے معاشرے میں ایک عورت کو ہی اس کی ہراسگی کا سبب مانا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

اسد صدیقی نے اپنے پیغام میں گزارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں خود کو صحیح اور بہتر انسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی عورتوں کو ایک بہتر معاشرہ فراہم کرسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version