Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

احمد علی بٹ بول کے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ میں کیا دھماکہ کرنے والے ہیں ؟

Now Reading:

احمد علی بٹ بول کے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ میں کیا دھماکہ کرنے والے ہیں ؟
بچہ لوگ گیم شو

بچہ لوگ گیم شو

پاکستان کے نامور اداکار احمد علی بٹ بہت جلد بول انٹرٹینمنٹ پر ریو کے تعاون سے ’بچہ لوگ گیم شو‘ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ’بول انٹرٹینمنٹ‘  کا شمار اپنے منفرد پروگرامز کی وجہ سے صارفین کے پسندیدہ چینلز میں ہوتا ہے جس نے ’خوش رہو پاکستان‘ ’گیم شو ایسے چلے گا‘ اور ’بول ہاؤس‘ کی کامیابی کے بعد بچوں کیلیے ’گیم شو‘ لانے کا اعلان کردیا۔

ہمیشہ کی طرح بول انٹرٹینمنٹ اس بار بھی کچھ منفرد لے کر آرہا ہے اور اپنی مقبولیت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بچوں کیلیے پاکستان کا پہلا گیم شو ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ بہت جلد آن ایئر کرنے والا ہے جس کی میزبانی ملک کے نامور اداکار وکامیڈین احمد علی بٹ کریں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ احمد علی بٹ  ریو کے تعاون سے ’بچہ لوگ گیم شو‘ لانے کیلیے تیار

اداکار احمد علی بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی اور بڑی اسکرین کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا جب کہ پروگرام کی میزبانی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔

ویسے تو احمد علی بٹ کا شمار ملک کے نامور مزاحیہ اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن وہ سنجیدہ کردار بھی بخوبی نبھاتے ہیں جب کہ وہ ’ جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہی آنی ٹو‘ جیسی ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں کے نواسے اداکار احمد علی بٹ ریو کے تعاون سے بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ میں کیا کرنے والے ہیں اور پروگرام میں کن بچوں کو شرکت کا موقع ملے گا اور وہ پروگرام کے دوران کون کون سے گیم کھیلیں گے یا پھر انہیں کن انعامات سے نوازا جائے گا ، ان سب سوالات کے جوابات کے لیے آپ کو بس کچھ دن اور انتظار کرنا پڑے گا۔

اس حوالے سے ایک ٹیزر میں ’بچہ لوگ گیم شو‘ کے میزبان اداکار احمد علی بٹ کو کچھ سوچتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور پھر وہ کہتے ہیں ’’ اپنی گھڑیاں سیٹ کردیں، کیوں کہ میں بہت جلد آرہا ہوں ، بچوں کیساتھ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر