بالی وڈ میں سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔
ماضی میں بالی وڈ کے کئی اداکار ایسے ہیں جن کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ عمل کیا ہے۔
وہ خواتین جن کی عمر زیادہ ہو یا انہیں ہارمونل مسائل ہوں، انہیں ڈاکٹرز سروگیسی کا مشورہ دیتے ہیں۔
اس عمل میں والدین کا اسپرم اور ایگ حاصل کر کے لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا ہے اور پھر اسے کسی دوسری خاتون (جو اس جوڑے کے بچے کو جنم دینے کے لئے تیار ہو) کے یوٹرس (بچہ دانی) میں انجیکٹ کر دیا جاتا ہے۔
وہ خاتون 9 ماہ تک اس جوڑے کے بچے کو اپنی کوکھ میں پالتی ہے، یعنی جینیاتی طور پر بچہ جوڑے کا ہی ہوتا ہے بس بچہ دانی کسی اور کی استعمال کی جاتی ہے۔
اداکار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہاں 2011 میں سروگیسی کے ذریعے بیٹے آزاد راؤ کی پیدائش ہوئی تھی۔
اداکارہ سنی لیونی کے گھر 2018 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی تھی جس پر اداکارہ کافی خوش تھیں۔
اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا چھوٹا بیٹا ابرام 2013 میں سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا تھا، شاہ رخ کے پہلے بھی دو بچے آریان اور سہانا تھے۔
اداکار تشار کپور نے سروگیٹ ماں کے ذریعے اپنے بچے کو 2016 میں جنم دیا تھا جبکہ ایکتا کپور نے خود بھی 2019 میں بیٹے کو سروگیسی کے ذریعے پیدا کیا ،ایکتا اور تشار نے تاحال شادی نہیں کی اور دونوں بہن بھائی بغیر شادی کے بچوں کے ماں اور باپ ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکارہ شلپا شیٹی کے ہاں 2020 میں بیٹی سمیشا کی پیدائش ہوئی جس کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ سروگیٹ مدر کی مدد سے پیدا ہوئی ہے اس سے قبل اداکارہ کا ایک بیٹا ویان بھی ہے۔
فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر بھی اسی عمل سے 2017 میں جڑواں بچوں ایک بیٹا اور بیٹی کے والد بنے۔
اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں گزشتہ برس سروگیسی کے عمل کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔
گزشتہ شب عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہاں بھی بچے کی پیدائش اسی عمل کے ذریعے ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News