Advertisement

پیسہ خوشی نہیں صرف عارضی سکون دیتا ہے، زید علی

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے کہا ہے کہ پیسہ خوشی نہیں صرف عارضی سکون دیتا ہے۔

زید علی نے فوٹو اینڈ ویڈٰو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی ہے۔

اس تصویر میں زید علی کو اپنے بیٹے ازیان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن لکھا کہ پیسہ آپ کو خوشی کبھی نہیں  دے گا بلکہ یہ آپ کو صرف عارضی سکون فراہم کرے گا۔

زید علی نے لکھا کہ میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ پیسہ آپ کی خوشیاں خرید سکتا ہے، جب میں 18 سال کا تھا تو میں نے اپنی ڈریم کار خریدی تھی اور سوچا کہ یہ کار مجھے دنیا کا سب سے خوش انسان بنا دے گی اور اس کار نے مجھے خوش کیا لیکن صرف چند دنوں کے لیے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سال بعد میں نے اپنی دوسری ڈریم کار خریدی میں امید کر رہا تھا کہ یہ وہ کار ہوگی جو مجھے خوش کر دے گی لیکن یہ خوشی بھی مختصر رہی۔

Advertisement

زید علی نے کہا کہ میری پوری زندگی میں سوچتا تھا کہ یہ چیزیں مجھے خوشی دیں گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ 18 اگست 2021 کو مجھے واقعی خوشی ملی جب میرا بیٹا ازیان پیدا ہوا اور وہ میں نے کسی سے خریدا نہیں تھا، اس کی کوئی قیمت نہیں تھی، وہ قدرتی طور پر اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں تحفے میں دیا گیا تھا۔

یوٹیوبر نے کہا کہ جس دن سے وہ پیدا ہوا ہے ہر ایک دن اس نے میرے لئے ایسی خوشی دی ہے جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، ہم زندگی میں اکثر غلط مقاصد کا پیچھا کرتے ہیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو ہمیں حقیقی خوشی دیتے ہیں۔

زید علی نے کہا کہ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزاریں اور یادیں بنائیں، یہی وہ لمحات ہوں گے جو آپ کو یاد رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس زید علی اور یمنیٰ زید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور اس جوڑے نے بیٹے کا نام ازیان علی زید رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version