منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈانس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستانی اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ منال خان نے اپنے شوہر احسن محسن خان کے ساتھ ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
شو کے دوران ایک سیگمنٹ میں منال اور احسن نے ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔
اس شو کے دوران منال خان اور احسن محسن نے دلچسپ اور متعدد سوالوں کے جوابات بھی دیے۔
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن اکرام نے کہا کہ منال خان میک اپ کرتے ہوئے کافی وقت لیتی ہیں۔
احسن محسن اکرام نے اس شو میں منال سے ملنے اور دوستی ہونے کی کہانی بھی سنائی۔
انہوں نے کہا کہ وہ منال خان سے ایک ڈرامے کی شوٹنگ اور ایک مہم کے دوران ملے تھے۔
احسن نے بتایا کہ کئی بار ملنے کے بعد بھی اُن کی اور منال خان کی کوئی خاص بات نہیں ہوئی تھی مگر پھر کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اُن کی ملاقاتوں کے سلسلے شروع ہوئے جو کہ شادی پر ختم ہوئے۔
گزشتہ دنوں منال خان کی احسن کے ہمراہ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں اداکارہ کے ساتھ ان کے شوہر احسن بھی موجود تھے۔
اس سے قبل اداکارہ منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام نے بھی سالگرہ پر اپنی اہلیہ کے لئے ایک پیغام جاری کیا تھا۔
احسن محسن اکرام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر منال کے ہمراہ لی گئی ایک پیار بھری تصویر شیئر کی تھی۔
انہوں نے اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سالگرہ مبارک ہو جبکہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔
جس کے جواب میں اداکارہ منال نے لکھا تھا کہ میں بھی آپ سے محبت کرتی ہوں اور ساتھ ہی دل کی ایموجی بھی بنائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

