پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے نام سے درج ہوئے منی لانڈرنگ کے کیس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
حریم شاہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ جس ویڈیو میں ان کے ہاتھ میں جو کرنسی نظر آرہی ہے وہ ایک مذاق کے طور پر بنائی گئی تھی۔
حریم شاہ نے بتایا ہے کہ ویڈیو میں موجود تمام نقدی لیگل ہے اور بیرون ملک سے کرنسی ایکسچینج کروانے کے بعد بنائی گئی تھی۔
ٹک ٹاکر نے انکار کیا ہے کہ ہے کہ یہ رقم اسملنگ کی ہوئی نہیں ہے بلکہ یہ ویڈیو ایک مذاق کے طور پر بنائی گئی تھی ۔
اس ویڈیو میں کرنسی ایکسچینج کے عملے نے بھی ٹک ٹاکر کے حق میں گواہی پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بلکل ٹھیک کہہ رہی ہیں یہ ویڈیو بنانے کے لئے انہوں نے ہم سے درخواست کی تھی۔
عملے کا کہنا ہے کہ یہ رقم ہماری جانب سے فراہم کی جانے والی لیگل کرنسی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
