Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی

Now Reading:

ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی
منی بجٹ

منی بجٹ لانے کی تیاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال برائے 23-2022 کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔

ایف بی آر نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے نے آئندہ مالی سال کے لیے انکم ٹیکس کے حوالے سے تجاویز طلب کرلی ہیں، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو آئندہ برس کے لیے فنانس بل کے لیے تجاویز مرتب کرنے میں مصروف ہے۔اس لئے ٹیکس پالیسی میں بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی دانش سے استفادہ کرنے کے لیے تجاویز طلب کی جارہی ہیں۔

ایف بی آر نے درخواست کی ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے تجاویز 25 فرور ی تک بھجوادی جائیں۔

مزید پڑھیے: منی بجٹ 2021 کثرت رائے سے منظور

Advertisement

اس سے پہلے ایف بی آر نے ملک کی تمام تاجر تنظیموں کو بھی خط لکھا ہے جس میں تاجر تنظیموں سے کسٹم کے حوالے سے تجاویز طلب کی گئی تھیں۔

ایف بی آر نے یہ تجاویز کسٹم ٹیرف کی شرح، اس کے قواعد و طریقہ کار اور کسٹم ایکٹ 1969 میں تبدیلیوں کے سلسلے میں طلب کی ہیں۔

وفاقی ادارے کی جانب سے اپیل کی گئی ہے تاجر تنظیمیں اپنے تجاویز مرتب کرتے ہوئے موجودہ کسٹم ٹیرف اور اس کے قانون کا بغور مطالعہ کرلیں۔ اس کے علاوہ مناسب طرقیے سے ضرورت کے تحت اپنی تجاویز کے ساتھ اعداد و شمار پیش کئے جائیں تاکہ کسی معقول عجہ کے بغیر ان تجاویز کو رد نہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

وزارت خزانہ نے تمام وزارت اور ڈویژنز کو موجودہ اور آئندہ مالی سال کے اخراجات کے تخمینے 15 مارچ 2022 تک جمع کرادینے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
رواں مالی سال پاکستان کو بیرونی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو چیلنچ قرار دیدیا
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

حریم شاہ کی شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی؟

Now Reading:

حریم شاہ کی شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی؟

 ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے دوستی کی ابتداء کے حوالے سے بتادیا۔

ٹک ٹاک اسٹار نے لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سے تقریباً چھ سات سال پہلے ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس تقریب میں شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں تو وہ اچانک پیچھے مڑے اور مجھے اپنا نمبر لکھوادیا اور کہا کہ مجھے مِس کال کردیں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hareem Bilal shah (@hareem.shah_official_account)

Advertisement

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اس مِس کال کے بعد میری اور شیخ رشید کی دوستی پروان چڑھنے لگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی صرف فون تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ شیخ رشید نے مجھے متعدد مرتبہ لاہور ، لال حویلی کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Advertisement

پیپلز پارٹی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ نے ایک بار پھر اپنی محبت کے ساتھ سیلفی شیئر کردی جس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر اور ویڈیو میں حریم شاہ کو ایک شخص کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا تھا اور دونوں بے حد خوش نظر آرہے تھے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ یہ میرے پیارے بادشاہ ہیں۔

اس سے قبل بھی حریم شاہ نے اسی شخص کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا۔

حریم شاہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے تھے کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی اور بادشاہ قرار دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
رواں مالی سال پاکستان کو بیرونی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو چیلنچ قرار دیدیا
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر