بالی ووڈ کی سپر اسٹار دپیکا پڈوکون ساؤتھ کی فلم انڈسٹری کے اداکاروں جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹارز جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن ان کی وش لسٹ پر موجود ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ پسندیدہ ڈائریکٹرز آیان مکھر جی کے ساتھ انہوں نے 2013 کی فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں کام کیا تھا اور ایک بار پھر ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ایس ایس (راجہ مولی) کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ دپیکا ان دنوں اپنی فلم گہرائیاں کی ریلیز کی منتظر ہیں جو کہ 11 فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔
اس فلم کی ہدایت کاری شکون بترا نے دی ہے جبکہ فلم میں ان کے مقابل سدھانت چتروویدی کے علاوہ انایا پانڈے اور دیگر کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
