پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کو ارینج میرج پسند ہے۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے لئے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا گیا۔
اس دوران اداکارہ نے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔

کبریٰ خان سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ ارینج میرج کرنا پسند کریں گی؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہن، جس طرح کے حالات چل رہے ہیں اُس حساب سے ارینج میرج ہی بہتر انتخاب ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس کبریٰ خان نے خود پر چڑھنے والے موٹاپےاور اُس کے اسباب ہونے والی تنقید سے متعلق ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ دو سے تین سال اُن کی زندگی کے بہت مشکل رہے، ایک تو کورونا وائرس نے بہت پریشان کیا ہوا تھا دوسرا جب وہ اپنی فیملی کے پاس لندن گئیں تو ایک چیک اپ کے دوران اُن میں کینسر کی تشخیص سامنے آئی تھی۔
کبریٰ خان نے بتایا تھا کہ اُن میں کینسر کی تشخیص پہلے مرحلے ہی میں ہو گئی تھی، اللّٰہ کا یہ بھی کرم تھا کہ اُنہیں پہلے ہی اسٹیج پر معلوم ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
