بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون اداکاری اور ماڈلنگ کے آغاز سے قبل ملکی سطح پر کامیاب بیڈ منٹن کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں۔
اداکارہ کے شوہر و اداکار رنویر سنگھ نے ایک انٹرویو میں اپنے سسرال کو خود کے لئے ایک چیلنج اور سسرال کے ساتھ گزرنے والے سخت اور خوشگوار لمحات کے بارے میں بتایا۔
اداکار نے بتایا کہ دپیکا ایک بہت اعلیٰ بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں اور اُن کی سالی گالف کی جبکہ اُن کے سُسر بیڈ منٹن کے نامور کھلاڑی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سسر سے تو کیا آج تک دپیکا سے کھیلنے والے سب ہی بیڈ منٹن کے میچز ہارے ہیں ۔
اداکار رنویر کا کہنا ہے کہ وہ جب اپنے سسرال میں ہوتے ہیں تو اس دوران کوئی نہ کوئی کسی کھیل میں مصروف ہوتا ہے یا کوئی کھیل ٹی وی پر دیکھ رہا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سسرال میں جانا اور گھلنا ملنا پسند کرتے ہیں کیوںکہ اُنہیں بھی کھیلوں میں کافی دلچسپی ہے۔
اداکار نے کہا کہ پہلے وہ اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون سے 0 صفر سے ہار جایا کرتے تھے مگر اب 15 یا 16 گول تک پہنچ جاتے ہیں مگر پھر بھی ہار جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھارتی مشہور بیڈ منٹن پلیئر پرکاش پڈوکون کی بیٹی ہیں جبکہ دپیکا کی بہن انیشا پڈوکون گالف کی کھلاڑی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
