Advertisement
Advertisement
Advertisement

ول اسمتھ کو برا بھلا کہنے پر کرس راک کا مداح کو کرارا جواب

Now Reading:

ول اسمتھ کو برا بھلا کہنے پر کرس راک کا مداح کو کرارا جواب

امریکی کامیڈین کرس راک نے لائیو کامیڈی شو کے دوران ول اسمتھ کو برا بھلا کہنے پر مداح کو ڈانٹ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کرس راک نے بوسٹن میں 2 لائیو پرفارمنسز دیں۔

رپورٹس کے مطابق شو میں موجود شائقین کی جانب سے کرس راک سے گزشتہ اتوار آسکر ایوارڈ 2022 کے دوران پیش آنے والے موضوع پر بات کرنے کو کہا گیا جس کے بعد انہوں نے اس نامناسب واقعے پر پہلی بار بات کی۔

کرس راک نے لائیو کامیڈی شو کے دوران جب خود کو پڑنے والے مکے سے متعلق بات کی تو ایک مداح نے ول اسمتھ کو برا بھلا کہنا  شروع کر دیا جس پر کرس راک نے اسے ڈانٹ کر چپ کروا دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار اکیڈمی ایوارڈ کی 94ویں تقریب، آسکر ایوارڈ 2022ء کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے آسکر جیتنے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ و اداکارہ جاڈا پنکیٹ کا مذاق اُڑایا گیا جس پر ول اسمتھ نے آپے سے باہر ہوتے ہوئے اُنہیں مکا دے مارا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر