Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرفتاری کے وقت متنازع کامیڈین منور فاروقی کی ذہنی حالت کیسی تھی؟

Now Reading:

گرفتاری کے وقت متنازع کامیڈین منور فاروقی کی ذہنی حالت کیسی تھی؟
Munawwar Faruqi

بولی وُڈ کی تنازعہ کوئین کنگنا رناوت کی میزبانی میں آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم ‘آلٹ بالاجی’ پر چلنے والا والا ریئلٹی شو ‘لاک اپ’ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی مقبول ہو رہا ہے۔

شو میں ہونے والی لڑائیاں دن بدن زور پکڑتی جارہی ہیں۔ اسی وجہ سے شو نہ صرف ہیڈلائنز بلکہ ٹی آر پی میں بھی اوپر بڑھتا جارہا ہے۔

شو کا ہر کنٹسٹنٹ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں انکشافات کر رہا ہے۔

ایسے میں مشہور لاک اپ قیدی منور فاروقی نے اپنے بارے میں حیران کن انکشاف کیا ہے۔

منور نے شو میں اپنی گرفتاری کے دوران ایک ایسا واقعہ سنایا ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔

Advertisement

کامیڈین منور فاروقی نے شو کے دوران سائشا شندے کے ساتھ اپنی گرفتاری اور جیل جانے کا تجربہ شیئر کیا۔

اس وقت کو اپنی زندگی کے بدترین دن کے طور پر یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘جب مجھے گرفتار کیا گیا اور مجھے جیل لے جایا جا رہا تھا تو میرے ذہن میں لطیفے چل رہے تھے۔ جب میں جیل گیا تو گرفتاری پر اپنی نئی اسپیشل کامیڈی لکھنا شروع کی۔ جب میں تھانے پہنچا تو میرے ذہن میں کئی لطیفے چل رہے تھے۔ اس وقت میری حالت بہت خراب تھی۔ اسی وقت میں سب کچھ دیکھ رہا تھا اور ان سب کے بارے میں اپنے ذہن میں کامیڈی لکھ رہا تھا۔’

منور نے مزید کہا کہ، ‘فی الحال میرے پاس دو گھنٹے لمبا شو ہے۔ ساتھ ہی یہ شو میری گرفتاری اور جیل سے باہر ہونے کے بارے میں ہے۔ جس میں نہ کسی مذہب، نہ ہی کسی سیاست پر کوئی مذاق یا طنز ہے۔ یہ صرف اور صرف مجھ پر منحصر ہے کہ میں جیل کیسے گیا اور کیسے باہر آیا، یہ مکمل طور پر مجھ پر مبنی ہے۔’

سائشا شندے نے منور کی ساری باتیں سن کر پوچھا، ‘کبھی محسوس نہیں ہوا کہ خود پر کوئی سوانح عمری لکھوں؟’

اس پر کامیڈین نے کہا، ‘میں اسٹینڈ اپ لکھنا چاہتا ہوں۔ میرے خیال میں کامیابی ابھی بہت دور ہے۔ اس کے بعد ہی میں اپنی کہانی لکھوں گا۔’

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شوہر نے ڈیڑھ سال تک جسمانی طور پر زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا، جگن کاظم
اداکارہ ریچا چڈھا کے ہاں ننھی پری کی آمد
ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق ہوگئی؟ اداکار کی سوشل میڈیا پر عجیب حرکت نے ہنگامہ برپا کر دیا
معروف سوشل میڈیا اسٹار ویڈیو بناتے ہوئے کھائی میں گر کر ہلاک
فلم اسٹار میرا کس پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟
معروف اداکارہ کینسر کے باعث انتقال کرگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر