
عامر لیاقت حسین کی دوسری اور سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکش کردی گئی ہے۔
طوبیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جسے دیکھنے والے ان کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔
ایسا نہیں کہ صرف مداح اور پرستار ہی ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہیں، بلکہ عمومی طور پر انہیں نہ جاننے والا بھی ان کے حسن کا گرویدہ ہوجاتا ہے۔
ایسے میں کوئی بعید نہیں کہ انہیں شادی کی پیشکش نہ ہو۔
کئی مداحوں نے تو عامر لیاقت کو طوبیٰ کی قدر نہ کرنے پر ناشکرا قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کانشانہ بنایا۔
جبکہ اداکارہ نے اپنی تعریف کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ابھی ان کی پوسٹ پر تعریفوں کا سلسلہ مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ دل پھینک مداحوں نے ایک کے بعد ایک انہیں شادی کی پیش کرنا شروع کردی۔
کم عمر طوبیٰ کو شادی کی پیشکش کرنے والوں میں صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ عمر رسیدہ اور ادھیڑ عمر لوگ بھی شامل تھے۔
خیال رہے طوبیٰ انور نے رواں برس فروری میں عامر لیاقت سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے اگلے ہی روز عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا، جو صرف 2 ماہ میں ہی بری طرح ناکام ہو کر اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News