سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان بولی وُڈ انڈسٹری کا واحد اسٹار کِڈ ہے جو سوشل میڈیا پر راج کرتا ہے اور ہمہ وقت انٹرٹینمنٹ رپورٹرز کے کیمروں کے فلیشز میں گھرا رہتا ہے۔
تیمور گھر سے اسکول کے لیے نکلے یا پھر کھیلنے کے لیے، اس کا ہر قدم خبر بنتا ہے۔
جہاں تیمور کا چھوٹے سے چھوٹا کام بھی ہیڈلائن بنتا ہے وہیں اب پانچ سال کے ننہے تیمور نے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے کہ والدین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔
تیمور بھلے ہی ابھی چھ سال کا بھی نہ ہوا ہو، لیکن ابھی سے ہی کافی چیزوں میں مصروف رہنے لگا ہے۔ وہ کبھی پینٹنگ کرتا ہے تو کبھی بیکنگ۔
اب تیمور نے ثابت کردیا ہے کہ وہ تائیکوانڈو میں بھی کسی سے کم نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں تیمور علی خان کو تائیکوانڈو میں یلو بیلٹ ملی ہے، اس خاص موقع پر سیف اور کرینہ دونوں لاڈلے تیمور کے ساتھ ٹریننگ سینٹر بھی پہنچے۔
اس دوران تیمور تائیکوانڈو ڈریس میں نظر آیا تو اس دوران کرینہ نے بھی ہر کسی کا دھیان اپنی طرف کھینچ لیا۔
کرینہ لائٹ بلیو جینز اور ڈارک بلیو شرٹ میں نظر آئیں۔ اپنے لکس کو انہوں نے بلیک گلاسز اور اسٹائلش بیلی سے مکمل کیا تھا اور وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو سیف علی خان کے پاس فی الحال کئی دلچسپ فلمیں ہیں۔
سیف، اوم راوت کی فلم آدی پروش میں پربھاس کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم میں وہ راون کا کردار نبھائیں گے۔
آدی پروش میں سیف علی خان اور پربھاس کے علاوہ کرتی سینن لیڈر رول میں ہیں۔
اس کے علاوہ سیف علی خان وکرم ویدھا میں ہریتک روشن کے ساتھ اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
