پاکستان کے سینئر اداکار و میزبان نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔
اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام علیکم، میں نعمان اعجاز سیدھا جنت سے، آپ سب سے مخاطب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر چلی کہ میری حالت نازک ہے اور میں زندگی، موت کی کشمکش میں ہوں جس بھائی نے بھی یہ خبر چلائی اُسے ڈھیروں فالوورز مل گئے ہوں گے اور ہوسکتا ہے یوٹیوب والے اسے 400 یا 500 ڈالر کا چیک بھی دے دیں لیکن میں جنت میں پہنچ گیا ہوں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار نے کہا کہ میں اس وقت جنت انجوائے کررہا ہوں اور دُعا بھی کررہا ہوں کہ خبر چلانے والا بھائی بھی جلدی جنت میں آجائے تاکہ ہم آگے کا منصوبہ بنائیں کہ اب کس کو سوشل میڈیا پر مارنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آج کل لوگ بےحس ہوچکے ہیں، انہیں ذرا شرم نہیں آتی کہ اس طرح کی خبروں سے دوسرے لوگوں کو کس قدر پریشانی ہوگی۔
واضح رہے کہ یوٹیوب پر ایک خبر شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ نعمان اعجاز کی حالت تشویشناک ہے، وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News