Advertisement
Advertisement
Advertisement

تبو کے شادی نہ کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

تبو کے شادی نہ کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی
Tabu

بولی وڈ اداکارہ تبوابھی تک غیر شادی شدہ ہیں، جبکہ ان کے ساتھ اداکاروں اور اداکاراؤں کے بچے بھی جوان ہوچکے ہیں۔

لیکن تبو ابھی تک کنواری کیوں ہیں؟ کیوں انہیں ابھی تک اپنا شریکِ حیات نہ مل سکا؟ کیا ان کی بھی کوئی ادھوری محبت ہے؟ یا بولی وڈ کی فلموں کی طرح ان زندگی میں بھی کوئی وِلن رہا ہے؟

سوال کئی ہیں لیکن جواب صرف تبو کے پاس ہے۔

 تبو نے اپنی زندگی میں کسی کی عدم شمولیت کا ذمہ دار اپنے سب سے بہترین دوست اجے دیوگن کو قرار دیا ہے۔

تبو اور اجے دیوگن کو 90 کی دہائی کی آن اسکرین جوڑیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی بلاک بسٹرز دیں۔

Advertisement

تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ وجے پتھ (1994)، حقیقت (1995)، ٹچھک (1999)، درشیم (2015)، گول مال اگین (2017) اور دے دے پیارے دے (2019) جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

 تبو نے حال ہی میں اجے دیوگن کے حوالے سے جو انکشاف کیا ہے، وہ انتہائی دلچسپ ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اجے دیوگن ان کی جاسوسی کیا کرتے تھے۔ اتنا ہی نہیں، وہ ان لڑکوں کو بھی دھمکاتے تھے، جو ان کے آس پاس بھٹکتے یا بات کرتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اجے دیوگن ان کے بھائی سمیر کے پڑوسی تھے۔ جب تبو کافی چھوٹی تھیں، سمیر اور اجے مل کر ان کی جاسوسی کیا کرتے تھے اور جو لڑکا ان کے آس پاس بھٹکتا یا ان سے بات کرتا تو دونوں اسے دھمکایا کرتے تھے۔

 تبو کا کہنا تھا کہ میں آج سنگل ہوں تو اس کے پیچھے کی وجہ صرف اور صرف اجے دیوگن ہی ہیں، کیونکہ اجے دیوگن ان کے بھائی کے ساتھ مل کر ان پر نظر رکھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی لڑکا نہیں ہے۔

شادی کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے تبو نے کہا کہ اگر کوئی ہے جس پر میں بھروسہ کرسکتی ہوں تو وہ اجے ہیں۔

Advertisement

تبو کا کہنا تھا کہ وہ ایک بچے کی طرح ہیں اور پھر بھی پروٹیکٹیو ہیں۔ جب وہ آس پاس ہوتے ہیں تو سیٹ پر ماحول اچھا اور کشیدگی سے پاک ہوتا ہے۔ ہم دونوں کا رشتہ بہت خاص ہے۔

 آرجے سدھارتھ کنن کے ساتھ گفتگو میں تبو نے کہا تھا کہ اجے دیوگن انہیں کبھی شادی کرنے کو نہیں کہیں گے۔

تبو نے کہا تھا کہ اجے دیوگن انہیں بہت اچھے سے جانتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ میرے لیے کیا صحیح ہے۔

 اس پر سدھارتھ نے اجے دیوگن سے پوچھا کہ تبو کے لیے کیا صحیح ہےَ

جس پر اجے دیوگن نے کہا، ‘ہم اس کے لیے صحیح ہیں‘۔

اجے دیوگن نے کہا کہ ہم بچپن سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ ایسے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ تبو اور اجے دیوگن کی جوڑی ایک بار پھر اسکرین پر جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ستارے اب ‘درشیم 2‘ اور ‘بھولا‘ میں بھی اسکرین اسپیس شیئر کریں گے، جو کہ ایک ایکشن ڈرامہ ہے اور تمل فلم ‘کیتھی‘ کی ریمیک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر