
آج ہم آپ کو چند ایسے مشہور اداکاروں سے ملوائیں گے جو اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار بھی کرتے ہیں۔
پاکستان کے ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز کافی عرصے سے کینیڈا میں مقیم ہیں، انہوں نے کینیڈا میں ایک پاکستانی ہوٹل لاراچی بائے نعمان اعجاز کھول رکھا ہے، اس کام میں ان کی اہلیہ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
بھارت کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اداکاری میں تو بے حد مقبول ہیں ساتھ ہی وہ ایک معروف میک برانڈ کے کے بائے کترینہ کیف کی مالک بھی ہیں، ان کے برانڈ کی مصنوعات میں کچھ بہت حیرت انگیز بھی ہیں۔
اداکارہ صحیفہ جبار نے بھی اپنا کاروبار شروع کردیا ہے، صحیفہ ایوروانا کے نام سے کلوتھنگ برانڈ لانچ کرچکی ہیں جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ان کے دل سے بہت قریب ہے۔
فیصل قریشی پاکستان کے معروف اداکاروں میں سے ایک ہیں لیکن اب انہوں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کنیکٹ اسٹوڈیوز کے نام سے شروع کیا ہے جس کے پہلے ڈرامے بابا جانی میں انہوں نے خود بھی اداکاری کی۔
پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنا ایک بزنس شروع کیا ہے، انہون نے جے ڈاٹ کے ساتھ اپنا پرفیوم فینٹسی بائے حرا مانی شروع کیا ہے۔
بھارتی اداکارہ سناکشی سنہا نے بھی سویزی کے نام سے آن لائن ناخنوں کا کاروبار شروع کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News